سویاں زردہ بنانے کی ترکیب
اجزاء
سویاں۔1 کلو
تیل۔حسبِ ضرورت
چینی۔ حسب ِپسند
پسی ہوئی چھوٹی الائچی۔15 عدد
پستہ، بادام اور ناریل۔ 2 کھانے کے چمچ
زعفران یا زردہ رنگ۔ تھوڑا سا
ترکیب۔
چینی میں 2 کپ پانی ڈال کر شیرہ پکائیں۔ زردہ رنگ یا پسی ہوئی زعفران ڈال کر چمچ چلائیں اور اتار لیں۔تیل میں الائچی گرم کر کے سویاں بھون لیں۔اب شیرہ ڈال کر سویاں پکائیں۔پانی خشک ہو جائے تو دم دیں۔ پستہ بادام ور ناریل اوپر سجاکر سرو کریں۔