ریاض... ہندوستان نے سعودی شہریوں کیلئے الیکٹرونک ویزے (ای ویزا) کی سہولت فراہم کردی ہے۔ کیرالہ میں وزیر سیاحت نے کہا ہے کہ سعودی شہریوں کو ای ویزے کی سہولت کی فراہمی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ہونےو الی ملاقات میں طے ہوئی۔ اس سے ہندوستان میں سیاحت کے شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ کی وزارت سیاحت مرکز سے گزشتہ 2 سال سے مطالبہ کررہی ہے کہ سعودی سیاحوں کو ویزے کی سہولت فراہم کی جائے ۔ اس سے پہلے سعودی سیاحوں کو ویزے جاری کرنے سے پہلے فنگر پرنٹس دینا ضروری تھے۔ اب اس کی ضرورت نہیں رہی ، وہ براہ راست آن لائن ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔