Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قسطوں میں زیورات خریدنے پر پابندی؟

پٹنہ۔۔۔  حکومت نے ملک بھر کے جیولرز کو ڈپازٹ اسکیم چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔جوہری صارفین سے صرف زیورات فروخت کرنے کیلئے ایڈوانس رقم وصول کرسکتے ہیں۔ ماہانہ اسکیم کے تحت کسٹمرسے زیورات کے عوض رقم نہیں جمع کراسکتے۔اس ضمن میں وزارت قانون و انصاف نے 21فروری کو آرڈی ننس ’’دی بینک آف ان ریگولیٹیڈ ڈپازٹ اسکیم 2019‘‘حکومت سے منظور کرانے کیلئے ملک بھر میں نافذ کردی۔انڈین بولین اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن بہار کے صدر اشوک کمار ورما نے بتایا کے آرڈی ننس لاکر حکومت نے صارفین کو تحفظ فراہم کیا۔اس پابندی سے صارفین کی جانب سے زیورات کی طلب میں کافی کمی آگئی ہے۔ پٹنہ میں زیورات کے بڑے شوروم کے مالک نے بتایا کہ اس قانون سے اُن جیولرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو ریزرو بینک آف انڈیا کے قانون کے خلاف کام کرتے ہوئے صارفین کو زیورات فراہم کرکے قسطو ں میں رقم وصول کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  --لوک سبھا انتخابات کیلئے کارکن اختلافات بھلا کر کام کریں، نائیڈو

شیئر: