یوکے میں زارا اکبر ”گول گپے “ میں مصروف
اداکارہ زارا اکبر یوکے میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے ”گول گپے “ میں پرفارم کررہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ زارا اکبر پروڈیوسر زبیر عالم کے اسٹیج ڈرامے ”گول گپے “ میں اپنی خوبصورت پرفارمنس پیش کرنے میں مصروف ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکار نسیم وکی ،ہنی البیلا ،آغا ماجد ،سلیم البیلا ،پرویز خان ،ببو رانا ،لائبہ خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ مذکورہ اسٹیج ڈرامے کے یوکے کے مختلف شہروں 18شو ہوں گے ۔