Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک فوج کی قیادت پر فخر ہے ،جنرل باجوہ

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اپنا فرض نبھانے کے لئے ہمیشہ تیار رہنے والی فوج کی قیادت پر فخر ہے۔ مادر وطن کی حفاظت سے مقدس کوئی چیز نہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اتوار کو سیالکوٹ ورکنگ باونڈری کا دورہ کیا۔ جوانوں کے حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔ اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت سے مقدس کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔سر حدو ں پر حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا ۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کی قیادت پر مجھے فخر ہے کہ فرض شناس فوج کی سربراہی کر رہا ہوں۔

شیئر: