Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلوامہ حملے کیلئے وزیراعظم مودی عوام کو جواب دیں، اویسی

    ممبئی- - - - صدر کل ہند مجلس اتحاد  المسلمین اسد الدین اویسی نے پلوامہ  حملہ کی سخت مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی عوام کو جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فوجیوں پر حملہ حکومت کی سیاسی  ڈپلومیسی ، انٹیلی جنس  ، خارجہ اور  کشمیری پالیسی میں ناکامی کا نتیجہ ہے۔ ممبئی کے شیواجی پارک میں منعقدہ  جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر  مودی کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  وہ اپنا محاسبہ کریں اور ناکامیوں کا جائزہ لیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ  اتنی بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مادہ کیسے وہاں لایا گیا۔  کیا یہ سیکیورٹی کوتاہی کا نتیجہ نہیں ؟ صدر مجلس نے کہا کہ کشمیریوں کو اعتماد میں لینےکی ضرورت ہےاس سلسلے میں حکومت کی ناکامی پر افسوس ہے۔ تقریر کے دوران  ایک  سوال پر اویسی نے کہا کہ تریپورہ میں ایک ایسے گورنر کو بٹھا دیا گیا جو کشمیریوں کے بائیکاٹ کی باتیں کررہے ہیں۔ آخر ان کیخلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ؟ انہوں نے کہا کہ  مہاراشٹر  میں دلتوں اور مسلمانوں کیلئے ایک اچھا موقع  ہاتھ آیا ہے۔آنے والے انتخابات میں وہ متحد ہوکر اپنے ووٹوں کا استعمال کریں۔
مزید پڑھیں:- - - -راہول گاندھی نے امیٹھی کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا، اسمرتی

شیئر: