Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی رہائش پر مردہ پایا گیا

مکہ مکرمہ ۔۔۔ مقدس شہر میں الشرائع پولیس نے اطلاع دی ہے کہ اسے الزیمہ تحصیل کی ایک کمپنی کی رہائش سے ایک پاکستانی شہری کی نعش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی الزیمہ تحصیل میں ایک کمپنی میں ملازم تھا۔ اسکی نعش رہائش کے باتھ روم سے برآمد ہوئی ہے۔ ہلال احمر نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ موت طبعی ہے۔ پولیس نے مزید اطمینان کیلئے ضروری کارروائی بھی شروع کردی۔
 

شیئر: