ریاض۔۔۔۔ حوطہ بنی تمیم روڈ پر لاوارث اونٹ سے کار ٹکرا جانے پر الحریق پرائمری اسکول کے پرنسپل کی موت واقع ہوگئی۔ وہ اسکول سے ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جارہے تھے۔ حوطہ بنی تمیم کمشنری میں محکمہ تعلیم کے انچارج عبداللہ الدکان نے پرنسپل کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اونٹوں کے مالکان سے اپیل کی کہ وہ اپنے اونٹوں کو لاوارث نہ چھوڑیں ، ان کی اس لاپروائی سے بے قصور انسانوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔