Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس ڈرائیور گٹکا کھانے کے چکر میں حادثہ کربیٹھا،12مسافرزخمی

بھاگلپور۔۔۔۔  کھیسر سےبھاگلپور جانیوالی بس اس وقت حادثہ کا شکار ہوگئی جب ڈرائیور اپنی طلب پوری کرنے کیلئےاسٹیرن چھوڑ کا گٹکا کھانے میں چکر میں پڑگیا۔اس حادثے میں 12مسافرزخمی ہوگئے  جنہیں فوراًجواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ زخمیوں میں 5کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر علاج معالجے کے بعد اسپتال سے رخصت کردیئے گئے۔زخمیوں نے بتایا کہ ڈرائیور بس تیزرفتاری سے چلا رہا تھا مسافروں نے اسے آہستہ چلنے کیلئے کہا مگر وہ اپنی دھن میں بس بھگائے جارہا تھا اسی دوران  سڑک پر جانے والی ایمبولینس کو اوور ٹیک کیا اور اسٹرنگ چھوڑ کر گٹکا کھانے لگاکہ اچانک ڈرائیور نے بریک لگادیا جس سیبس کا توازن بگڑ گیا اور وہ سڑک پرقلا بازیاں کھاتی ہوئی سڑک کے کنارے الٹ گئی۔حادثے کی آواز سن کر علاقے کے لوگ جمع ہوگئے اور مسافروں کو بس سے باہر نکال کر آٹو رکشے کی مدد سے اسپتال پہنچایا۔پولیس نے بس کو ضبط کرلیا جبکہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نےواقعہ کی رپورٹ درج کرکے ڈرائیورکو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -مفرور نیرو مودی کی 177 کروڑ کی املاک ضبط

شیئر: