Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سستا ’’ایون زیرو پلس الیکٹرک اسکوٹر‘‘ مارکیٹ میں دستیاب

نئی دہلی۔۔۔۔ایون موٹرز کی جانب سے  نیا الیکٹرک اسکوٹر زیروپلس ہندوستانی مارکیٹ میں  پیش کردیاگیا۔اس کی قیمت47ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سستا اسکوٹر پیش کرنے کا مقصد ہندوستان میں بجلی سے چلنے والے اسکوٹرز کو فروغ دینا ہے۔زیرو پلس الیکٹرک اسکوٹرکو ستمبر2018ء میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔اس میں ڈیول لیتھیم ، آئن بیٹری کے ساتھ 800وولٹ کا الیکٹر موٹر نصب ہے ۔ لیتھیئم ، آئن بیٹری 2سے 4گھنٹوں میں چارج کی جاسکتی ہے۔سنگل بیٹری سے اوسط رفتار 60کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ دونوں کی مشترکہ رفتار110کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔اسکوٹر میں نصب بیٹری نکالی اور لگائی جاسکتی ہے اسے گھر میں استعمال کئے جانے والے الیکٹر ک بورڈ سے چارج کیا جاسکتا ہے۔اس میں ڈیجیٹل رفتار کی سہولت بھی دی گئی ہے۔یہ اسکوٹر 150کلو گرام وزن تک سواری لے جاسکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے اس کی وارنٹی کی سہولت بھی دستیاب ہے ۔
مزید پڑھیں:- - -  -بس ڈرائیور گٹکا کھانے کے چکر میں حادثہ کربیٹھا،12مسافرزخمی

شیئر: