Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیف سے شادی زندگی کا بہترین فیصلہ ہے،کرینہ کپور

بالی وڈاداکارہ کرینہ کپورنے معروف ہدایت کار کرن جوہر کے  شو،کافی ود کرن،میں شرکت کی اور بتایا کہ   سیف نے انہیں شادی کے لئے کس طرح پروپوز کیا۔کرینہ کپور  نے کہا کہ ہم ’یونان‘ میں فلم ’ٹشن‘ کے گیت ’چھلیا چھلیا‘  کی شوٹنگ میں مصروف تھے، اس وقت صرف میں گانے کی ریکارڈنگ کروا رہی تھی جب کہ سیف بیٹھے ہوئےتھے تاہم اچانک ہی سیف اٹھے اور میرے پاس آکر کہنے لگے کہ ’سنو شادی کرلیتے ہیں کیونکہ میں شادی کرنا چاہتا ہوں۔کرینہ نے  کہا کہ سیف کے اس طرح پروپوز کرنے پر میں نے انہیں کہا کہ کیا پاگل ہوگئے ہیں؟ جس پر انہوں نے ڈھٹائی سے کہا کہ مجھے کوئی پروا نہیں بس ابھی شادی کرلیتے ہیں کیونکہ میں اپنی زندگی آپکے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ سیف کی اتنی سنجیدگی دیکھتے ہوئے میں نے محسوس کیا کہ یہی وہ شخص ہے جس کا مجھے انتظار تھا۔   سیف مجھے پہلے ہی اپنی شادی اور بچوں سے متعلق بتا چکے تھے اور انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ میرے دو بچے میری زندگی ہیں اور اس فیصلے پر وہ بھی میرے ساتھ ہیں۔اس کے فوری بعد میں نےان کی یہ پروپوزل قبول کر لی تھی۔ اب مجھے لگتا ہے کہ سیف سے شادی کرنے کا فیصلہ میری زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ ہے۔
 
 

شیئر: