ودیا نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی حمایت کردی
پاکستان اور ہندوستان کے مابین کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے فنکاروں کا ردعمل سامنے آرہاہے۔اداکارہ ودیا بالن نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اورہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر عائد کی جانے والی پابندی کی حمایت میں بول پڑیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ودیا بالن نے کہا کہ اس دفعہ لگتا ہے کہ ہمیں کچھ تبدیل کرنا ہوگا۔ کسی وقت سخت اقدامات بھی کرنے پڑتے ہیں۔ودیا نے پاکستان کی مخالفت میں کہا کہ لگتا ہے سخت موقف اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔