تلنگانہ۔۔۔شادی کی تقریبات کو یادگار بنانے کیلئے نت نئے طریقے اپنائے جاتے ہیں لیکن تلنگانہ کے ایک گائوں اپو ساکا میں شادی کی تقریب میں پہنچنے والے مہمانوں نے اسے ایک نئے طریقے سے یادگار بنا دیا۔ مہمانوں کو کھانے میں چکن پیش کیا گیا لیکن باراتیوں نے میزبانوں سے مٹن کا مطالبہ کیا جو پوری نہ ہونے پر طیش میں آگئے اورکھانے کی میز یں الٹ دیں، کرسیاں اور پلیٹیں ایک دوسرے پر برسانے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔ اس ہنگامے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیااور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔پولیس نے فریقین کی شکایات سننے کے بعد معاملہ رفع دفع کرایا۔شادی میں ہنگامہ آرائی نے صرف دونوں خاندانوں کیلئے نہیں بلکہ پورے گاؤں کیلئے یادگار بنادیا۔
مزید پڑھیں:- - - -لکھنؤ کے تمام تھانوں کو پاسپورٹ کی چیکنگ کیلئے نئی ہدایات