Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاگلپور میں فرقہ وارانہ تصادم، علاقہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل

بھاگلپور۔۔۔۔۔بہار کے ضلع بھاگلپور کے ببر گنج علاقہ کے کٹگھر محلے میں قابل اعتراض نعرے لگانے پر 2فرقوں میں تصادم ہوگیا۔ دونوں فرقہ کے لوگوں نے ایک دوسرے پر جم کر پتھراؤ کیا ۔ تصادم کے نتیجے میں متعددگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اورکئی افراد زخمی ہوگئے۔ ہنگامہ کے بعدپورے علاقے میں کشیدگی اورخوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی ایس کے سروج پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔ایس ایس پی کی ہدایت پر مجاہد پور، ببر گنج، کجریلی، عشق چک سے پولیس دستے کٹگھر روانہ کردیئے گئے۔علاقے میں سریع الحرکت فورس تعینات کردی گئی۔ سی آئی ٹی دستے بھی طلب کرلئے گئے اور پورا علاقہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا۔۔کٹگھر کے رہنے والے دنیش پرساد نے بتایا کہ حسین آباد مستری ٹولہ کے چند لڑکے محلے میں آکر قابل اعتراض نعرے  لگا رہے تھے ۔ منع کرنے پر جھگڑا شروع ہوگیااور لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤشروع کردیا جس میں دنیش کی اہلیہ اورسدی مستر ی کا بیٹا زخمی ہوگیا۔ایس پی نے دونوں زخمیوں کو فوراً علاج کیلئے اسپتال روانہ کیا۔واقعہ کے بعد جگدیش پور انچل کے سی او سونو کمار بھگت اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کے اجیت کمار کو کٹگھرمیں تعینات کردیا گیا۔ایس پی نےدونوں فرقوں  سے اپیل کی کہ وہ علاقے میں امن و امان اوربھائی چارے کی فضابرقرارکھنے کی کوشش کریں۔
مزید پڑھیں:- - - -شادی کی تقریب میں مٹن کی فرمائش پرباراتیوں کا ہنگامہ

شیئر: