ملویکا ،کل کی چائلڈ اسٹار، آج کی ہیروئن
بالی وڈ میں ان دنوں کئی نئے اداکار قدم رکھ رہے ہیں۔ گزشتہ برس سے اب تک متعدد نئے چہرے متعارف کرائے جاچکے ہیں۔ اب بالی وڈ کی مشہور چائلڈاسٹار، اداکارہ ملویکا بالی وڈ کی ہیروئن بننےجارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملویکا راج اداکار ڈینی کے بیٹے کےساتھ ہتھیار چلاتی ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔ملویکاراج نے 2011 میں ریلیز ہونےوالی فلم کبھی خوشی کبھی غم میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار نبھایاتھا۔ اب 11 برس کے بعد وہ ایک ہیروئن کے طور پراسکرین پرنظر آئیں گی۔