Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی

دبئی: اسلام آبا یونائیٹڈ نے آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو اعصاب شکن مقابلے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔آصف علی نے جارحانہ بیٹنگ سے ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پہنچادیا۔ کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی۔ کراچی کنگز کے کالن منرو 4 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔بابر اعظم نے لیام لیونگسٹن کے ساتھ 78 رنز کی تیز پارٹنرشپ قائم کرکے 11ویں اوور میں ہی ٹیم کو 101 رنز تک پہنچا دیا۔تاہم اس اسکور پر لیونگسٹن شاداب خان کی گیند پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنانے کے بعد کیچ آوٹ ہوگئے۔بابر اعظم نے کولن انگرام کے ساتھ 32 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی لیکن 133 پر انگرام 13 رنز بنانے کے بعد رومان رئیس کی گیند پر کیچ ا ٓوٹ ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز نے کراچی کنگز کے بلے بازوں کے لیے پریشانی کھڑی کرنے کی کوشش کی لیکن بابر اعظم ان کے ارادوں کے درمیان آگئے۔بابر اعظم 68 رنز بنا کر 19ویں اوور میں فہیم اشرف کی گیند پر 161 کے کل اسکور پر کیچ آوٹ ہوگئے۔کپتان عماد وسیم نے 2رنز بنائے۔کراچی کنگز نے مقرر 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا جہاں کیمرون ڈیلپورٹ صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔لیوک رونچی 26 اور حسین طلعت ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے فتح حاصل کرنا تقریباً ناممکن نظر آرہا تھا اس موقع پرآصف علی نے ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کیا۔آصف علی نے فل سالٹ کے ساتھ 93 رنز کی شاندار شراکت قائم کی جو میچ میں واضح فرق ثابت ہوئی۔ ٹیم کے مجموعی اسکور 140 پر آصف علی 70 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے۔ فل سالٹ 46 رنز بنانے کے بعد 152 رنز پر آوٹ ہوئے تو میچ جیتنے کے لیے 17 رنز درکار تھے۔آخری اوور تک یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو چھکا لگا کر ٹیم کو 5 وکٹوں سے فتح دلوائی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 169رنز کا ہدف 19.2اوورز میں حاصل کیا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: