Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمجھوتہ ایکسپریس بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

نئی دہلی۔۔۔ہند اور پاکستان کی سرحدوں پر کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے مسافر وں کومشکلات  کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہفتہ میں 2مرتبہ چلنے والی اس ٹرین میں بدھ کو کراچی سے 16مسافر ہندوستان جانے کیلئے لاہور پہنچے جہاں انہیں معلوم ہوا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بند کردی گئی اور وہ وہاں پھنس کر رہ گئے جبکہ نئی دہلی سے لاہورجانے والی سمجھوتہ ایکسپریس سرکاری حکم کی منتظر ہے ۔ڈان ٹی وی کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کی خدمات تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔ ہندوستانی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سے ہندجانیوالے دوستی بس کے ذریعے 3مسافر روانہ کردیئے گئے۔

٭کب شروع ہوئی سمجھوتہ ایکسپریس؟

سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین دونوں ممالک میں 1971 میں ہونیوالے شملہ معاہدہ کے بعد 22 جولائی 1976 میں شروع کی گئی اور کئی مرتبہ دونوں ممالک میں کشیدگی کے باعث اس ٹرین کو بند کرنے کامطالبہ کیا جاتا رہا لیکن سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین چلتی رہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی:میٹرواسٹیشن اور ہوٹلز میں تفتیشی مہم کا آغاز،ریڈ الرٹ جاری

شیئر: