Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے 30محلوں میں کارخانے قائم کرنیکا فیصلہ

    جدہ- - - - --  جدہ ایوان صنعت و تجارت کی صنعتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم بترجی نے بتایا ہے کہ بڑے صنعتی شہروں پر دباؤ کم کرنے کیلئے جدہ کے 30محلوں میں کارخانے کھولے جائیں گے۔ ان کی بدولت کارکن خواتین کو سہولت حاصل ہوگی۔ رہائش کے قریب کارخانوں کی موجود گی سے انہیں آسانی رہے گی۔ کارخانے انڈسٹریل سٹی اتھارٹی کے مقررکردہ اسٹینڈرڈ کے عین مطابق ہوں گے۔ یہ منصوبہ  آئندہ  برس نافذ کیا جائے گا۔  ایک محلے میں ایک  یا  دو کارخانے لگائے جائیں گے۔ ہر  عمارت 9یا 10منزلہ ہو گی۔  ہر  عمارت میں  500افراد کی گنجائش ہو گی۔  یہ  کارخانے ماحولیاتی صحت پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ ملبوسات ، سونے کے زیورات اور پارچہ بافی والے کارخانے ہوں گے۔ ان سے ماحول آلودہ نہیں ہوتا۔
 

شیئر: