Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

600کارخانے عسکری صنعت کیلئے تیار

جدہ۔۔۔  ادارہ فروغ جنگی صنعت کے ڈائریکٹر میجر جنرل عطیہ المالکی نے اعلان کیا ہے کہ 600سعودی کارخانے عسکری صنعتوں کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سعودی کارخانوں نے عالمی معیار کے 350ملین عسکری آلات تیار کئے۔سعودی عرب میں طیاروں کے فاضل پرزے بھی بننے لگے ہیں۔ سعودی عرب نے حال ہی میں 50فیصد عسکری اشیاء اندرون ملک تیار کرنے کی قومی پالیسی اپنائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس عسکری صنعت کا جو منصوبہ بنایا گیا تھا، اس کے تحت96فیصد عسکری اشیاء مملکت میں تیار کی گئیں۔سابک نے مقامی صنعت کے فروغ کیلئے ڈیڑھ ارب ریال مختص کردیئے۔

مزید پڑھیں:- - - -سیاحتی اداروں میں 73 فیصد ریستوران

شیئر: