Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ:برطانیہ کی الینوربارکرنے ٹائٹل جیت لیا

پروزکوف:برطانیہ کی الینوربارکرنے فیورٹ اوردفاعی چیمپیئن کرسٹین وائلڈ کو حیران کن شکست دیکر ورلڈ ٹریک سائیکلنگ چیمپیئن شپس میں خواتین کا سکارچ ٹائٹل اپنے نام کرلیاہے ۔ بارکرنے اپنی ڈچ حریف کو جالیسیوں چکر(10کلومیٹر) ریس میں تیزرفتاری سے پیچھے چھوڑکرسونے کاتمغہ اپنے نام کیا۔ بلجیئم کی جولین ڈی ہورجوکہ 2017ء میں تیسرے نمبرپراور2018ءمیں رنراپ رہی تھیں ،نے فرانس کی لاوری برتھون کے خلاف معمولی فرق سے ایک اور میڈل حاصل کیاتھا۔ ڈنمارک کی ایمالی ڈیڈررکسن اوراٹلی کی مارٹینافیڈانزاکی  میڈل کیلئے امیدیں اس وقت دم توڑگئیں جب وہ مقابلے کی دوڑسے ہی باہرہوگئے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو   نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: