یکم مارچ2019جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارعکاظ کا اداریہ نذر قارئین
برطانوی حکومت نے حزب اللہ کے سیاسی اور عسکری دونوں ونگز کو دہشتگر تنظیم کی فہرست میں شامل کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اس دہشتگرد تنظیم کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے سلسلے میں اپنے عالمی اتحادیوں کی مشترکہ جدو جہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ حزب اللہ ایران کی شیطانی اسکیموں کے نفاذ کا آلہ کار ہے۔ ایران خطے کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے کیلئے حزب اللہ کی خدمات حاصل کئے ہوئے ہے۔
برطانیہ نے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قراردیکر عالمی برادری کو ترغیب دی ہے کہ حزب اللہ کی سرگرمیوں کو جرم قراردیں۔امن پسند ممالک یہی اقدام کریں۔سب ممالک اور تنظیمیں ہر طرح کی دہشتگردی کی بیخ کنی کیلئے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
برطانیہ کی جانب سے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ بلا شبہ دہشتگردی اور اسکی فنڈنگ کے انسداد کیلئے جاری عالمی مشن کے تحت اہم اور ٹھوس اقدام ہے۔ یہ تنظیم عالمی امن و سلامتی کیلئے حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔ برطانیہ کے فیصلے نے حزب اللہ کی سیاسی و عسکری سرگرمیوں کے درمیان کھڑی دیوار بھی گرادی ہے اور حزب اللہ کے دونوں حصوں کو ایک ہی صف میں شامل کردیا ہے۔ اس سے اس امر کی تاکید ہوتی ہے کہ یہ تنظیم ہر لحاظ سے دہشتگرد ہے اور اس کے ساتھ صرف اور صرف اسی فریم ورک میں معاملہ کرنا ہوگا۔