ہاتھوں اور پاﺅں کی خوبصورتی کے نسخے
لیموں کے رس میں گلیسرین ملائیں اور ایک چائے کا چمچ بورک ایسڈ ڈال کرتینوں کو یک جان کر لیں ۔کسی بوتل میں بھر کر رکھ لیں اور ہاتھ دھونے کے بعد دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کریں۔ یہ ہاتھوں کی جلد کو نرم رکھنے اور رنگت نکھارنے کےلئے بے مثال ہے ۔
رات کو سوتے ہوئے خالص بادام کے روغن سے ہاتھوں کی مالش کریں ۔
عرق گلاب ، لیموں کا رس اور گلیسرین کو ملا کر ایک بوتل میں بھر لیں۔ دن میں چار دفعہ اسکے قطرے ہاتھوں پر ملیں ۔
لیموں کارس اور سرکہ ہم وزن لے کر لوشن بنالیں . یہ ہاتھوں کی رنگت نکھارنے کے لیے بہترین ہے ۔
ایک انڈے کی سفیدی کو پھینٹیں اور اس میں تھوڑی سی پھٹکڑی شامل کرکے ہاتھ ، ناخنوں اور کہنیوں پر ملیں . اس سے ہاتھ ، ناخن اور کہنیاں صاف ستھری اور نرم و ملائم ہو جائیں گی۔
بیسن ، ہلدی ، لیموں کا رس اور دودھ کا مکسچر بنا کر اسے ہاتھوں اور پیروں پر15 منٹ کےلئے لگائیں پھر دھو ڈالیں . اس سے ہاتھوں اور پیروں کی جلد چمک اٹھے گی۔
آلو کے جوس میں قدرتی طور پر جلد کو بلیچ کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے . آلو کے ٹکڑے کاٹ کر ہاتھوں اور پاﺅں کی جلد پر مل لیں تاکہ آلو کا تازہ جوس جلد پر اپنا کام دکھانے لگے . پانچ ،سات منٹ بعد دھو ڈالیں۔