مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) کشمیر کمیٹی جدہ نے اپنے مشترکہ بیان میں او آئی سی اجلاس کے پہلے سیشن سے پاکستان کے بائیکاٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کی متفقہ رائے ہے ،اس پرپاکستان کو قائم رہا۔ کمیٹی نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کی اجلاس میں شرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری نے کہا کہ ہند نے اجلاس میں خصوصی حیثیت سے شرکت کی ۔ کمیٹی نے کہا ہمیں اپنا جائزہ لینا ہو گا اور دنیا کو مطمئن کرنا ہو گا کہ دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑے ہیں ۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو دہشتگردی کا فاتح ہے۔