Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019 ءکےلئے سعودی موسم

اتوار 3مارچ 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الریاض“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
  سعودی عرب نے گزشتہ بدھ کو ”2019 ءکےلئے سعودی موسم “ فارمولے کا اعلان کرکے رائے عامہ کو بتایا کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں 11سیاحتی موسم منائے جائیں گے۔ گزشتہ 2برسوں کے دوران سیاحت کے شعبے میں مختلف منصوبے روبعمل لانے کے اعلانات ہوئے۔ نیوم، القدیہ اوربحر احمر کے جزائر اور ساحلوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے، نیز امالا منصوبے قابل ذکر ہیں۔ علاوہ ازیں وسیع البنیاد رنگ برنگ تفریحات اور سیاحت سازی کے حوالے سے کئی اقدامات کئے گئے۔سینما گھرو ں کے اجازت نامے جاری کئے گئے۔ خواتین کو اسٹیڈیم میں داخلے کا موقع دیا گیا۔ اسپورٹس سٹیز قائم کی گئیں۔ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نیز یہاں سیاحت کیلئے آنے والوں کیلئے متعدد اسکیمیں روبعمل لائی گئیں۔ 
نئے اعلان میں بہت ساری چیزیں وہ ہیں جو گزشتہ 2برسوں کے دوران منظر عام پر آچکی ہیں۔ بہت سارے سیاحتی منصوبے نئے ہیں۔ بیشتر سیاحتی پروگرام سعودی اور بین الاقوامی کمپنیاں نافذ کریں گی۔ الدریعہ ، العلا ، رابغ اکنامک سٹی ، مملکت کے بڑے شہر ریاض، جدہ، دمام وغیرہ خاص طور پر سیاحتی سرگرمیوں کا محور بن رہے ہیں۔ نئی بات یہ ہے کہ مختلف قسم کے پروگرام ٹھوس بنیادوں پر شروع کئے جارہے ہیں۔ عوام کے بڑے طبقے کو شامل کیا جارہا ہے۔ کوشش یہ ہے کہ سعودی اور مختلف ممالک کے غیر ملکیوں کے ذوق اور شوق پر پورے اترنے والے پروگرام متعارف کرائے جائیں۔ معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے آن لائن سیاحتی ویزے کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔لوگ دیکھ رہے ہیں کہ مملکت کے پڑوس میں واقع سیاحتی مارکیٹوں نے پیشہ ورانہ بنیادوں پر اپنے یہاں سیاحت کا ماحول بنالیا ہے۔ یہ سعودی سیاحوں پر انحصار کررہے ہیں۔ نئے پروگرام کا اعلان اس عزم کا اظہار ہے کہ مملکت میں سیاحت کا بنیادی ڈھانچہ بہتر ہوا ہے اور مزید بہتر ہوگا اور آئندہ 10برس کے دوران سعودی عرب میں سیاحت کا شعبہ پیٹرول کا نعم البدل بن جائیگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: