راولپنڈی ... بلوچستان میں بارش اور برفباری سے متاثر ہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔آرمی کے ہیلی کاپٹر سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں ۔ آ ئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ انتظا میہ کی مدد کےلئے پاک فوج کے جوانوںکو بھےج دیا گیا۔ مکران ، لسبیلہ اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے ۔ لسبیلہ ، دریجی اور قلعہ عبداللہ سے ڈ یڑھ ہزار خاندانوں کو ریسکیو کیا گیا ۔ 3ہزار متاثرہ خاندانوں کو راشن فرا ہم کیا گیا ۔ آرمی کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچا رہے ہیں۔ کھوجک ےاس ، لک یاس اور نشیلا باغ میں پھنسی گاڑیوں کونکال لیا گیا ۔