ویوو وی 15 اسمارٹ فون لانچ
ویوو کمپنی نے وی 15 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.53 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون میں اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم ، میڈیا ٹیک ہیلیو پی 70 پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کی پشت پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل پرائمری کیمرہ ، 8 میگا پکسل کا سیکنڈری کیمرہ اور 5 پکسل کا ایک اور لینس شامل ہے۔ فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا پوپ اپ سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز کو بھی کیمرے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔فون کی قیمت10999 ہندوستانی روپے ہیں اور اسے نیلے اور سرخ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔