دہلی: شدید دھند کے باعث 10پروازوں کے راستے تبدیل
نئی دہلی۔۔۔آج سردی اور شدید دھند کے باعث 10پروازوں کے روٹ تبدیل کردیئے گئے۔ دہلی ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ صبح 7بجکر 45منٹ سے صبح 9بجکر 10منٹ کے درمیان 10پروازں کے راستے تبدیل کئے گئے۔ شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوکر رہ گئی تھی۔ 9مقامی اور ایک بین الاقوامی پروازکے راستے تبدیل کئے گئے۔ واضح ہو کہ طیاروں کی پرواز کیلئے رن وے پر کم از کم حد نگاہ 125میٹر ہونی چاہئے ۔