نیروبی ...افریقی ملک کینیا کے شمال مغرب میں جھیل ترنا میں واقع دور دراز جزیرے پر ایک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا۔ 4 امریکی شہری اور پائلٹ ہلاک ہو گئے ۔ایک بیان میں کینیاکی پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ سینٹرل آئی لینڈ نیشنل پارک میں اتوار کی رات پیش آیا ۔ہیلی کاپٹر میں سوار تمام پانچوں افراد مارے گئے۔ کینیا کی پولیس نے بتایا کہ مرنے والے امریکی سیاح تھے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ حادثے کی وجوہ کے تعین کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔