بالی وڈ اداکارہ پریانکا آخرکار جنگ کی حمایت کے بعد خود پر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں اورکہا کہ کسی کی بھی رائے کو خبر کیسے بنایا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ایک جانب تواقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی خیرسگالی سفیرہیں اورمہاجرین کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے مختلف ممالک کا دورہ بھی کرتی ہیں لیکن دوسری ہی جانب وہ جنگ کی حمایت بھی کرتی نظر آئیں جس پر انہیں خوب تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔اداکارہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کہا کہ آج کے اس ڈجیٹل دورمیں لوگوں کی رائے کس طرح خبربن جاتی ہے، یہ سمجھ سے باہرہے، بہت بعد میڈیا لوگوں کی تنقید کرنے پرخبریں بنا دیتا ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ میڈیا 500 یا ہزارلوگوں کی رائے کوسب کی رائے بنادے۔ میں ایک عوامی شخصیت ہونے پرلوگوں کے احساسات کوسمجھتی ہوں لیکن یہ ساری چیزیں اسٹارزپربہت دباو¿ ڈالتی ہیں جو غیر ضروری ہے۔اداکارہ نے کہا کہ زندگی جینے کے دو طریقے ہیں، ایک یہ کہ اپنی طرح، اپنے اندازمیں جیویا پھراس طرح جیو جس طرح دوسرے لوگ آپ سے توقع رکھتے ہوں۔ جو صحیح طریقہ نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمارے لئے لوگوں کی رائے کی اتنی اہمیت نہیں ہونی چاہئے۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کے خلاف جنگ کی حمایت کرنے پر آن لائن درخواست دائرکی گئی تھی جس میں انہیں اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔