Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبدالعزیز بوتفلیقہ جنیوا اسپتال سے فارغ!

الجزائر۔۔۔ سوئٹزرلینڈ کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ الجزائری صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ جنیوا اسپتال سے فارغ کردیئے گئے۔ وہ یا تو کسی اور اسپتال منتقل ہوگئے ہیں یا وطن واپس چلے گئے ہیں۔ انکی جسمانی صحت نازک ہے۔ جنیوا میں اسکائی نیوز کے عرب رپورٹر نے بتایا کہ بوتفلیقہ کو ناگفتہ بہ حالت میں تعلیمی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ٹریبین دی جنیوا نے رپورٹ دی ہے کہ بوتفلیقہ کی صحت کو خطرہ ہے۔ انہیں اعصابی مشکل اور تنفس کا سامنا ہے۔اسپتال میں علاج کے دوران سخت حفاظت انتظامات کئے گئے تھے۔
 

شیئر: