Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اخوان نے مبارک کی کمر توڑنے کیلئے علاءپر بہائی ہونے کا الزام لگایا تھا

ریاض۔۔۔ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے صاحبزادے علاءمبارک پر بہائی مذہب اختیار کرنے کے الزام نے مصر میں ہنگامہ برپا کردیا۔ الاخوان سے منحرف ایک رہنما ابراہیم ربیع ے ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ " علاءمبارک نے بہائی مذہب اختیار کرلیا ہے " یہ الزام الاخوان نے 2005ءمیں حسنی مبارک کے منظرنامے سے ہٹنے پر لگایا تھا اور اسی وقت یہ بھی کہا تھا کہ مبارک کا بیٹا بہائی ہوگیا ہے اور سوزان مبارک اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے پارلیمنٹ سے بہائی مذہب کو مصر میں رائج مذاہب میں سے ایک تسلیم کرالیں گی۔ معاشرے میں شور برپا کردیا۔ علاءمبارک نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں تحریر کیا کہ میں مسلمان ہوں ، بہائی جماعت سے کوئی لینا دینا نہیں۔ اخوان کے سابق رہنما نے میری بابت الزام تراشی کرکے اپنی جماعت کو بدنام کیا ہے۔ ابراہیم ربیع نے بتایا کہ اس افواہ کا مقصد حسنی مبارک کی کمر توڑنا تھا۔ یہ اطلاع " روسیا الیوم" ویب سائٹ نے ٹی وی پروگرام کے حوالے سے دی ہے
 

شیئر: