عسیر ۔۔۔ سعودی محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی زندگی کو خطرات لاحق کرنے پر ٹائر اسکریچنگ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا۔ محکمے نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عسیر میں شاہراہ پر ٹائر اسکریچنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسے ٹریفک قانون میں مقرر سخت سے سخت سزا دی جائیگی۔ اس نے شاہراہ سے سفر کرنے والوں کی زندگی کو خطرات پیدا کردیئے تھے۔ دوسری جانب تبوک ٹریفک انتظامیہ نے اپنے یہاں ٹائر اسکریچنگ کرنے والے ایک اور شہری کو گرفتار کرلیا اور اطمینان دلایا ہے کہ اسے عبرتناک سزا دلوائی جائیگی۔