آٹھ مارچ کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سےآنے والے منفرد ٹرینڈز بھی کم نہیں۔پاکستانی میں ’ویمن ڈے‘ کی مناسبت سے کئی ٹرینڈز پر خواتین کے ساتھ ساتھ مرد بھی اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔تاہم ’وائی آئی مارچ‘ یعنی میں اس مارچ کا حصہ کیوں بن رہی ہوں۔اس ٹرینڈ کی انفرادیت کی وجہ سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اس مارچ کا حصہ بننے کی وجوہات پر اپنی رائے کا اظہا ر کر رہی ہیں۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں تمام لوگوں کو خواتین کے عالمی دن کی مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ ’عورت ہونا میری شناخت ہے یہی میری جنگ ہے اور یہی میری جدوجہد ہے۔ ہر روز یہ جنگ لڑنا پڑتی ہے ہمیں تھکنا نہیں ہے اور اپنے حقوق کی جنگ لڑنا ہو گی۔
سماجی کارکن نگہت داد کا کہنا تھا کہ میں اس مارچ ک حصہ اس لیے بننا چاہتی ہوں کیوں کہ قندیل بلوچ اور اس جیسی دیگر خواتین کو ابھی تک انصاف نہیں مل سکا
https://twitter.com/nighatdad/status/1103039769364320256