Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کی صدارتی مہم کے سربراہ کو سزا

واشنگٹن...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ صدارتی مہم کے سربراہ پال مینا فورٹ کو ٹیکس چوری اور بینک فراڈ پر 47ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔50 ہزار ڈالر جرمانہ بھی دینا ہوگا ۔ مینا فورٹ پر گزشتہ سال یوکرین کے سیاستدانوں سے مشاورت کے دوران حاصل ہونے والی لاکھوں ڈالر کی آمدنی چھپانے کا الزام ہے۔ جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ انہیں ایک اور مقدمے میں بھی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ کولمبیا ڈسٹرکٹ میں چل رہے علیحدہ مقدمے میں ان پر غیرقانونی طور پر لابی کرنے کا الزام ہے۔مینافورٹ نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم چلائی تھی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔بعدازاں 2016 انتخاب میں مبینہ طور پر روس کی مداخلت کی تحقیقات شروع ہوئیں تو اس دوران مینافورٹ کی جعل سازی کا پردہ فاش ہوا ۔ مولر تحقیقات میں ٹرمپ کے پہلے ساتھی ہیں جنہیں سزا ہوئی ۔تاہم ان پر یہ الزامات صدارتی مہم کے سلسلے میں نہیں لگائے گئے بلکہ گزشتہ سال جیوری نے ان پر فرد جرم عائد کی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے یوکرین میں کام کے دوران حاصل ہونے والی لاکھوں ڈالر کی آمدنی چھپائی۔مینافورٹ کے وکیل نے اپنے موکل کے دفاع میں کہا کہ اس جرم میں ایک سال سے زیادہ کی سزا کی مثال نہیں ملتی۔ 

شیئر: