ہواوے نووا 4 ای 14 مارچ کو لانچ ہوگا
ہواوے کمپنی کی جانب سے نووا 4 ای کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کمپنی اس فون کو 14 مارچ کو باقاعدہ طور پر متعارف کرانے جا رہی ہے۔ چند روز قبل فون کے ابتدائی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔ اس فون میں پنچ ہول سیلفی کیمرہ دیا جائے گا۔فرنٹ کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہوگا۔فون سے متعلق زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں البتہ یہ ہواوے نووا 4 کا سستا ماڈل ہو گا۔ کمپنی نے ہواوے نووا 4 کو گزشتہ سال دسمبر میں متعارف کرایا تھا۔