Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی سب سے عمر رسیدہ فرد جاپانی خاتون

لندن ۔۔۔۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے ہفتہ کو ایک جاپانی خاتون کو دنیا کی سب سے عمر رسیدہ انسان ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی کہ کانا ٹناکا کی عمر 116برس اور 66دن ہے، انہیں یہ سرٹیفکیٹ فوکواوکا شہر کے ایک نرسنگ ہوم میں دیا گیا، جہاں وہ رہائش پذیر ہیں۔ اس موقع پر ان کے اہل خانہ اور شہر کے میئر بھی موجود تھے۔ ٹناکا آج بھی ریاضی اور اوتھیلو نامی بورڈ گیم کھیلنے کا شوق رکھتی ہیں۔
 

شیئر: