Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آبادیونائیٹڈ، لاہور قلندرز کو ہرا کر پلے آف میں پہنچ گئی

کراچی: پاکستان سپر لیگ 4کے 27ویں اور پاکستان میں جاری 8میچوں کے آخری مرحلے کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز کو 49رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں داخل ہو گئی۔میچ کی خاص بات کیمرون ڈیلپورٹ کی شاندار ناٹ آوٹ سنچری اور فہیم اشرف کی 6 وکٹیں تھیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں لاہورقلندرز کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے گلے پڑ گیا۔ پہلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے لیوک رونکی کو آوٹ کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے پریشانی پیدا کی لیکن کیمرون ڈیلپورٹ نے6چھکوں اور 13چوکوں کی مددسے شاندار 117رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر 3 وکٹوں پر 238رنز کا ناقابل تسخیراسکور بنا دیا اور مین آف دی میچ رہے۔ چڈوک والٹن نے 48اور آصف علی نے 17گیندوں پر نصف سنچری  55رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے چھوٹی باونڈری کا خوب فائدہ اٹھایا۔239رنز کے بڑے ہدف کیلئے لاہور قلندرز کا آغاز نہایت ہی شاندار تھا۔ اینٹن ڈیوسچ اور کپتان فخر زمان نے برق رفتاری سے ابتدائی 51 رنزبنائے تاہم محمد سمیع نے اپنے ہوم گراونڈ پرتجربہ کار بولنگ اٹیک کا بھرپورفائدہ اٹھایا اور قلندرز کو روک لیا۔ اینٹن ڈیوسچ 18اور کپتان فخرزمان 38 رنز بناسکے۔حارث سہیل 2 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے ۔جنوبی افریقہ کے سابق کپتان کیپلر ویسلز کے بیٹے رکی ویسلز پر لاہور قلندرز نے نظریں جمائیں لیکن وہ بھی سہارا نہ بنے اور اپنے پہلے میچ میں20 رنز بنارکر چلتے بنے ۔ سہیل اختر نے بھرپور کوشش جاری رکھی مگر ڈیوڈ ویزے رومان رئیس کی گیند پر محمد سمیع کو کیچ دے بیٹھے، جن کے بعد آغا سلمان کریز پر اآئے لیکن 3 رنز بناسکے۔سہیل اختر 75 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے تو لاہور قلندرز کی جیت کی آخری امید ختم ہوگئی اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنا سکی اور 49رنز سے میچ ہار گئی۔ فہیم اشرف نے 19رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ  " اردو   نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: