مشہور ٹی وی سیریز ایئر وولف کے ہیرو چل بسے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 80کی دہائی کی مشہور ٹی وی سیریز ایئر وولف کے ہیرو جین مائیکل ونسنٹ 74برس کی عمر میں چل بسے۔ہالی وڈ کے اداکار نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے مگر ان کو اصل شہرت مشہور ٹی وی سیریز ”ایئر وولف“ میں کام کرکے ملی۔جین مائیکل ونسنٹ نے چارلس برونسن کےساتھ فلم میکینک میں کام کیا۔ انہوں نے اداکار برٹ رینالڈ کے ساتھ بھی دو فلموں میں کام کیا۔وہ دو بار گولڈن گلوب ایوارڈکےلئے نامزد بھی ہوئے، وہ علیل ہونے کے بعث نارتھ کیرولائنا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، اس دوران ہی وہ چل بسے۔