Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید 2برطانوی خواتین کی شہریت منسوخ

دمشق ۔۔۔۔ برطانیہ نے شام جا کر داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی مزید 2 برطانوی خواتین کی شہریت منسوخ کردی۔پاکستان نژاد2 سگی بہنوں 30 سالہ ریما اقبال اور 28 سالہ زارانے 2013 ءمیں شام جا کر داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔ برطانیہ کی جانب سے دونوں بہنوں کی شہریت منسوخ کیے جانے پر ان کے بچوں کے مستقبل سے متعلق تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 20فروری کو شام جا کر داعش میں شمولیت اختیار کرنے اور پھر لندن واپس آنے کی خواہش ظاہر کرنے والی برطانوی خاتون شمیمہ بیگم کی شہریت بھی منسوخ کردی گئی تھی۔
 

شیئر: