Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت :واٹس ایپ کالز بحالی کے بعد دوبارہ بند

ریاض۔۔۔سعودی عرب میں منگل کو واٹس ایپ کی سمعی و بصری کالز کی بحالی کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی تاہم چند گھنٹے بعد ہی کالز کی سہولت ختم ہوگئی۔ ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔ ایپلی کیشن کے ماہر عبداللہ السبیعی نے کہا کہ واٹس ایپ کے ذریعے سمعی اور بصری مکالمے موثر ہوگئے ہیں جو چاہے تجربہ کرکے دیکھ لے۔ ایک برس قبل وزیر مواصلات عبداللہ السواحہ نے اعلان کیا تھا کہ ایسی تمام ایپلی کیشنز جن میں سمعی و بصری رابطے کی خصوصیت موجود ہے ان سب پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سعودی عرب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونی کیشن بورڈ کو ایپلی کیشنز کے تئیں انتظامی تقاضے پورے کرنے کی نگرانی سونپی گئی ہے۔ بورڈ مواصلاتی کمپنیوں کے ساتھ مل کر اپیلی کیشن پر پابندی اٹھانے کی کارروائی کرے گا۔ اس وقت ایسی تمام ایپلی کیشنز پر عائد پابندی اٹھا لی گئی تھی جنہوں نے انتظامی تقاضے پورے کر دیئے تھے۔ 
 

شیئر: