بال ٹمپرنگ میں سزا یافتہ اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کھیلیں گے
برزبن:بال ٹمپرنگ پر پابندی کا شکارسابق آسٹریلوی کرکٹ کپتان اسٹیون اسمتھ اور ان کے سابق نائب ڈیوڈ وارنر پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل امارات میں ٹیم کے ساتھ 3دن گزاریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اس کے بعد دونوں کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کے لئے ہند روانہ ہو جائیں گے اور اس لیگ کے بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی ممکن ہو گی۔ دونوں پر لگی ایک سال کی پابندی 30مارچ کو ختم ہونے والی ہے ۔دونوں کرکٹر ابھی پوری طرح فٹ نہیں ہیں۔قبل ازیں یہ خیال تھا کہ یہ پاکستان کے ساتھ سیریز کے آخری میچوں کے ذریعے ٹیم کا حصہ بنیں گے تاہم اب معاملہ آئی پی ایل کے بعد تک معاملہ ٹل گیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں