Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان کے سب سے بڑے عطیات دہندہ عظیم پریم جی

نئی دہلی ۔۔۔آئی ٹی کمپنی ویپرو کے چیئرمین عظیم پریم جی نے 52750کروڑ روپے کے اپنے شیئر عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کو عطیہ کردئیے۔پریم جی کے اس اقدام سے شیئرز سے ہونیوالے منافع کو فاؤنڈیشن کیلئے استعمال کیا جائیگا۔اے بی پی ویب سائٹ کے مطابق عظیم پریم جی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس عطیے کے بعد فاؤنڈیشن کو مالی دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔فاؤنڈیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ عظیم پریم جی نے اپنے نجی ملکیت کا زیادہ سے زیادہ حصہ سماجی کاموں کیلئے وقف کردیا ۔فاؤنڈیشن نے بنگلورو میں عظیم پریم جی یونیورسٹی قائم کی جس کا مقصدتعلیم سے متعلق پیشہ ور ماہر اساتذہ تیار کرنا ہے۔فاؤنڈیشن تعلیمی معیار کو بلند کرنے کیلئے ضلعی اور علاقائی سطح پر نیٹ ورک کو مضبوط کرتا ہے۔بل گیٹس اور وارن بفیٹ کی جانب سے شروع کی گئی ’’دی گیونگ پلیز‘‘پر دستخط کرنے والے پریم جی  پہلے ہندوستانی تھے ۔ اس دستاویز پر دستخط کرنے والے اپنی ملکیت کا آدھا حصہ سماجی کاموں کیلئے عطیہ کرتے ہیں۔پریم جی کو فرانس کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’’شیویلیئر ڈیلا لیزن ڈی آنر‘‘سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ آئی ٹی کی صنعت کو فروغ دینے ، فرانس میں معیشت کوتقویت پہنچانے اور سماجی خدمات کے طفیل انہیں اِس اعزاز سے نواز گیا۔واضح ہو کہ پریم جی ہندوستان کی تیسری سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی ویپرو کے چیئرمین ہیں اور انہوں نے اب تک فاؤنڈیشن کو 1.45لاکھ کروڑ روپے عطیہ کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: - - - -آر بی آئی سسٹم میں 35ہزار کروڑ روپے جمع کریگا؟

شیئر: