فلم ،ٹی وی اوراسٹیج کے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں کسی کو ہنسانا سب سے مشکل کام ہے اور ویسے بھی عام زندگی میں لوگ ہنسنا بھول گئے ہیں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے طارق ٹیڈی نے کہا کہ موجودہ حالات میں مجھ سمیت جو فنکار بھی لوگوں کو ہنسانے میں مصروف ہیں وہ عظیم کام کر رہے ہیں۔ جب تک میری زندگی ہے لوگوں کو ہنساتا رہوں گا۔