Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن کا رابطہ نمبر جاری

اسلام آباد... ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن واقعہ کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ حملے کے متاثرین میں کوئی پاکستانی تو شامل نہیں۔ترجمان نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان ہائی کمیشن میں منسٹر پولیٹیکل (سیل 6421779495) ہمارا فوکل پوائنٹ ہے۔ اسلام آباد میں ترجمان سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن مقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔ 

شیئر: