Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ، عسیر، باحہ اور جازان میں تیز بارش کا امکان

’محکمہ شہری دفاع نے رہائشیوں کو پر خطر مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج بدھ کو مکہ مکرمہ، عسیر، باحہ اور جازان ریجنوں میں تیز بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ’ مذکورہ ریجنوں کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہوا بھی ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر میں شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے اور اس کے باعث دو میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
’بحیرہ کے جنوب میں مطع ابر آلود ہوگا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے‘۔
’اسی طرح خلیج عربی کے سمندر میں شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 25 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے‘۔
دوسری طرف محکمہ شہری دفاع نے رہائشیوں کو پر خطر مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ، عسیر، باحہ اور جازان کے رہائشی وادیوں، ڈھلانوں اور سیلاب کی گزرگاہوں سے دور رہیں‘۔

شیئر: