Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد کے ساتھ ہیں، پومپیو

ریاض۔۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ ،سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد کی حمایت جاری رکھے گا۔ خطے میں ایران کے توسیع پسندانہ عزائم اور سمندری آبناﺅں پر ایران کے کنٹرول کو روکنے کیلئے مدد کرتا رہیگا۔ وہ جمعہ کو واشنگٹن میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ پومپیو نے کہا کہ ایران نے اہل یمن کی کوئی انسانی مدد نہیں کی۔ یمن سے متعلق سویڈن معاہدے پر عمل درآمد ضروری ہے۔ اس سے قبل امریکہ کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شینن نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام امریکی مفادات کیلئے پرخطر ہے۔ ایران سے نمٹنے کیلئے علاقائی اتحادیوں کو مضبوط بنانا ہوگا۔

شیئر: