مکہ مکرمہ۔۔۔ سیاحت و قومی ورثہ بورڈ نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ غار ثور اور غار حراء کی صفائی و تقدس کا خیال رکھا جائے۔ ان مقامات میں کچرا پھینکنا منع ہے۔ بورڈ نے آگہی کیلئے مختلف زبانوں میں بورڈ ز نصب کر دیئے ہیں۔ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ہشام مدنی نے کہا کہ غار حراءاور غار ثور میں زائرین کی طرف سے نادانستگی میں کوڑا کرکٹ پھینکا جاتا ہے۔ بعض لوگ یہاں پہنچ کر چٹانوں پر مختلف عبارتیں تحریر بھی کرتے ہیں یہ سب ان مقامات کے تقدس کو مجروح کرتا ہے۔ بورڈ کے ماہرین کی ٹیم نے دونوں غاروں کا دورہ کیا اور وہاں صفائی کی خصوصی ہدایت کی ہے۔