Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ماہ میں طلاق کی شرح میں 14 فیصد اضافہ

ریاض۔۔۔ سعودی عرب میں گزشتہ ماہ جمادی الاول کے دوران طلاق کی شرح میں 14 فیصد اضافہ ہوگیا۔ وزارت انصاف کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار میں کہا گیا کہ جمادی الاول کے دوران 4688 طلاقیں ہوئیں۔ اس کے بالمقابل ربیع الثانی کے دوران 4004 طلاقیں ریکارڈ پر آئی تھیں۔ سب سے زیادہ طلاق کے واقعات مکہ مکرمہ اور ریاض ریجن میں ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق عدالتوں میں روزانہ 156 طلاق کے مقدمات نمٹائے جاتے ہیں۔ دوسری طرف جمادی الاول میں 10 ہزار نکاح رجسٹر ہوئے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ رہی۔ 85 فیصد سعودی شہری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ سب سے زیادہ نکاح ریاض اور پھر مکہ مکرمہ ریجن میں انجام پائے۔ 

شیئر: