ریاض۔۔۔ یہاں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش 2019ءکے دوران 27 مولف خواتین و حضرات نے کتابیں خریدنے والوں کو دستخط کرکے اپنی کتابیں پیش کیں۔ قانونی تحریروں کے ماہر ڈاکٹر محمد القدادی نے بتایا کہ انہوں نے ”موسوعة انسان “نامی اپنی کتاب پر متعدد خواتین و حضرات کیلئے دستخط کئے۔ یہ 6 جلدوں میں انسانی حقوق انسائیکلوپیڈیا ہے۔ عاجل ویب سائٹ کے مطابق نمائش میں آنے والے دینی ، قانونی ، ادبی، کتابیں خصوصاً ناول ا ور افسانوں کا مجموعہ خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ نمائش میں خواتین اور بچوں کی دلچسپی کیلئے بھی کتابیں وافر تعداد میں موجود ہیں۔ نمائش کی سرپرستی خادم حرمین شریفین کررہے ہیں۔