محمد عرفان شفیق ۔ کویت
اسلامک ایجوکیشن کمیٹی یوتھ ونگ کویت کی طرف سے عمرہ پر جانے والے قافلہ کے افراد کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرم کا باقاعدہ آغاز حافظ بدر اخلا ق نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیاجبکہ پروگرام کی نظامت کے فرائض لیاقت بٹ نے انجام دیئے اور حاضرین کو خوش آمدید کہا۔
صدر یوتھ ونگ ساجد ندیم نے اپنے ابتدائی کلمات میںمعتمرین کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور یوتھ ونگ کا تعارف پیش کیا جبکہ نائب صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی مولانا حفیظ الرحمان نے یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی کاوش کو خراج تحسین پیش کیا اور معتمرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد ہماری زندگی میں مثبت تبدیلی آنی چاہئے۔
جنرل سیکرٹری اسلامک ایجوکیشن کمیٹی محمد انعام نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہمیں ان پرفخر ہے۔
صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی اخلاق احمد نے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی کا موقع ملنا اللہ تعالی کی طرف سےنعمت عظیم ہے کیونکہ کئی افراد وسائل ہونے کہ باوجود اس نعمت سے محروم رہتے ہیں۔ انھوں نے حاضرین کو اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کا ساتھ دینے کی دعوت دی ۔ عمرہ پر جانے والے افراد نے بھی اسلامک ایجوکیشن کمیٹی یوتھ ونگ کے نوجوانوں کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا پروگرام کا اختتام نائب صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی مولانا محمد کمال کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔